پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 177 رنز سے شکست دیدی

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 177 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 177 رنز سے شکست دیدی

  


پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 177 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز 540 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 538 رنز کا ہدف دیا تھا۔

عدالت نے بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ کو 11سالہ گریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس سے بری کر دیا

تفصیلات کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراﺅنڈ پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 242 رنز بنائے۔ کوانٹم ڈی کاک 84 اور ٹیمبا باووما 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جنوبی افریقہ کے 242 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 244 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور یوں اسے جنوبی افریقہ کے خلاف محض 2 رنز کی برتری ہی حاصل ہو سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شان مارش نے 63 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ویرنون فلینڈر نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جنوبی افریقہ بلے باز دوسری اننگز میں سنبھلنے میں کامیاب ہو گئے اور ڈین ایلگر اور جے پی ڈومنی کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کیلئے 538 رنز کا ہدف دیا۔ ڈین ایلگر نے 17 چوکوں کی مدد سے 127 رنز بنائے جبکہ جے پی ڈومنی نے 20 چوکوں کی مدد سے 141 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے درخواست

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 361 رنز پرڈھیر ہو گئی۔ عثمان خواجہ97 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پیٹر نیویل نے 60 اور ڈیوڈ وارنر نے 35 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی باﺅلر کاگیسو ربادا نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید : کھیل


loading...