پاناما لیکس پر عدالت سے انصاف کا یقین ہے ، کرپشن کرنیوالوں کواب کوئی طاقت نہیں بچا سکتی: چودھری سرور

پاناما لیکس پر عدالت سے انصاف کا یقین ہے ، کرپشن کرنیوالوں کواب کوئی طاقت ...
پاناما لیکس پر عدالت سے انصاف کا یقین ہے ، کرپشن کرنیوالوں کواب کوئی طاقت نہیں بچا سکتی: چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات پر سپر یم کورٹ سے انصاف کاسو فیصد یقین ہے ۔پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ہے آئین وقانون اور انصاف کی ہی جیت ہوگی۔” قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے“۔

تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین حاجی محمد بشیر اور محمد حنیف کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کر تے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پانامہ لیک کی شفاف تحقیقات کر پشن کے خاتمے اور احتساب کا آغاز ہوگی ۔حکمرانوں نے قوم کے مسائل حل کر نے کی بجائے انکو نئے اور مزید مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔
” تحر یک انصاف نے ملک میں ظلم 'ناانصافی اور کر پشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی “۔

عمران خان نے ہنگامی اجلا س طلب کر لیا ، خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

چودھری سرورکا مزید کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ اب سپر یم کورٹ میں آچکا ہے جہاں سے ہمیں انصاف کا سو فیصد یقین ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی۔” صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے“۔ عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہئیے، ہماری منزل قر یب آچکی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہی ہوگا۔ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ریجنل کے صدر چوہدری محمداشفاق 'سابق ا اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر ماں اور بیٹی  میں ہاتھا پائی ، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے 

ریجن کے صدر چوہدری محمد اشفا ق نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی نہیں ہرپاکستانی چاہتا ہے کہ ملک کو لوڈشیڈ نگ 'مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے لیکن موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ایسا ممکن نہیں کیونکہ حکمران ایک بار نہیں کئی بار اپنی نااہلی ثابت کر چکے ہیں عمران خان ملک اور قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں پوری قوم کو انکا ساتھ دینا ہوگا۔
راجہ ریاض احمد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اس لیے اب سپر یم کورٹ میں حکمران احتساب سے بچ نہیں سکیں گے بلکہ انکو لوٹی ہوئی کر پشن کی دولت کا ہرصورت حساب دیناہوگا اور حکمرانوں کا اصل چہرہ بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہوگا ۔

مزید :

لاہور -