جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت کیلئے 9نومبر اہم دن: قریبی ذرائع، سینیٹ ٹکٹ یا کوئی مرکزی عہدہ دئیے جانے کا امکان

جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت کیلئے 9نومبر اہم دن: قریبی ذرائع، سینیٹ ٹکٹ یا ...
جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں شمولیت کیلئے 9نومبر اہم دن: قریبی ذرائع، سینیٹ ٹکٹ یا کوئی مرکزی عہدہ دئیے جانے کا امکان

  


ملتان (ویب ڈیسک) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے باضابطہ اعلان کے لئے 9 نومبر اہم دن ہے، یہ اعلان 18 اکتوبر کو ہونا تھا مگر چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر نہ ہوسکا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ان دنوں ان کی طبیعت بھی کافی ناساز تھی، اہم لیگی رہنما مسلسل ان کے رابطے میں ہیں، مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد اگلے سینیٹ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ دئیے جانے کا ابھی امکان ہے یا کوئی مرکزی عہدہ بھی مل سکتا ہے۔ گورنر رفیق رجوانہ بھی چند ماہ کے دوران ان سے دو تین ملاقاتیں کرچکے ہیں تاہم ملتان سے مسلم لیگ ن کا ایک دھڑا جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کی سخت مخالفت کررہا ہے ۔ اخبار کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جاوید ہاشمی کی واپسی مرکزی قیادت کا فیصلہ ہے اور مخالفت کرنے والوں کو آخر کار یہ فیصلہ قبول کرنا ہی پڑے گا۔ جاوید ہاشمی عمران خان کے مقابلے جمہوریت کا بھرپور دفاع کریں گے۔

آف شور کمپنیاں ،سپریم کورٹ سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے بارے میں بڑی خبر آگئی

واضح رہے کہ دو سال قبل بھی رمان خان کے غیر جمہوری طرز عمل کی جاوید ہاشمی نے سخت مخالفت کی تھی،ا س وقت وہ تحریک انصاف کے مرکزی صدر تھے، مگر عہدے کی پرواہ کئے بغیر جمہوریت کی حمایت کردی تھی۔ جاوید ہاشمی نے ہر دور میں جمہوریت کا دفاع کیا ہے اور ضمن میں مشرف دور میں انہیں سخت سزائیں بھی دی گئیں۔

مزید : ملتان


loading...