پانامہ لیکس، سپریم کورٹ کو کمیشن نہیں بنانا چاہئے، اپوزیشن جماعتوں کے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے: اعتزاز احسن
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اپوزیشن جماعتوں کے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔ نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کو کمیشن نہیں بنانا چاہئے بلکہ اپوزیشن جماعتوں کے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں پانامہ بل پر متفق اور ساتھ ہیں۔