عمرہ کیلئے جانے والے جوڑے سے لاہور ایئر پورٹ پر اسلحہ برآمد

عمرہ کیلئے جانے والے جوڑے سے لاہور ایئر پورٹ پر اسلحہ برآمد
عمرہ کیلئے جانے والے جوڑے سے لاہور ایئر پورٹ پر اسلحہ برآمد

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمرہ کیلئے جانے والے جوڑے سے لاہور ایئر پورٹ پر اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف ) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ پر جانے والے جوڑے سے پستول اور گولیاں برآمد کر لیں اور ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ،تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے پستول اور گولیاں اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی اور جب سامان کی تلاشی لی گئی تو بیگ سے اسلحہ برآمد ہواجس کے بعد دونوں کو مزید تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

برآمد شدہ اسلحے میں ایک پستول اور درجنوں گولیاں شامل ہیں تاہم ابھی ملزمان کا نام نہیں بتایا گیا ۔ دونوں نجی ایئر لائن کی پرواز پر سعودیہ جارہے تھے۔

مزید : لاہور


loading...