جمشید دستی کا کارکنوں سمیت لودھراں سپر چوک پر دھرنا

جمشید دستی کا کارکنوں سمیت لودھراں سپر چوک پر دھرنا
جمشید دستی کا کارکنوں سمیت لودھراں سپر چوک پر دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ویب ڈیسک) عوامی راج پارٹی کے چیئرمینوں جمشید احمد خان دستی لودھراں پہنچ گئے اورمیلاد سپر چوک لودھراں پر دھرنا دیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز عوامی راج پارٹی کےسربراہ جمشید احمد خان دستی نے لودھراں میں تخت لاہور کے خلاف میلاد چوک لودھراں پر اپنے ساتھیوں اور کارکنوں سمیت دھرنا دیا۔ جمشید احمد خان دستی جب لودھراں پہنچے تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ٹیلی نار نے پاکستان کے بڑے سکول چین کے ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎‎

جمشید دستی نے خانیوال ڈبل روڈ بنانے کا مطالبہ کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ تخت لاہور سے جان چھڑوانے کے لئے لودھراں سے اس مہم کا آغاز کررہا ہوں۔ انہوںنے کہا کئی دہائیوں سے خانیوال روڈ کو ڈبل کرنے کا اعلان سنتے آرہے ہیں لیکن آج تک عمل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لودھراں کیلئے نواز شریف نے ڈھائی ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔ دھرنے کے بعد جمشید دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاگیرداروں اور ملک کو لوٹنے والوں سے جان چھڑانا ہوگی، اس کے بعد ہی ہم اور ہمارا ملک ترقی کرسکتے ہیں، اس موقع پر چودھری کرامت، رانا محمد اظہر، جام محمد اظہر اور کارکن موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے بعد جمشید احمد دستی اپنے کارکنوں کے ہمراہ گوگڑاں گئے اور گوگڑاں کے عوام سے ملے۔

مزید :

لودھراں -