سعودیہ نے عمرہ کیلئے عائد 2ہزار ریال فیس ختم کر دی

سعودیہ نے عمرہ کیلئے عائد 2ہزار ریال فیس ختم کر دی
سعودیہ نے عمرہ کیلئے عائد 2ہزار ریال فیس ختم کر دی

  


لاہور(آن لائن)سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ فیس ختم کر دی گئی، ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر کے سفارتخانوں کو عمرہ فیس ختم کرنے کے احکامات موصول ہو چکے ہیں، جس کے بعد تمام ممالک کے سفارتخانے اب عمرہ زائرین سے دو ہزار ریال فیس وصول نہیں کریں گے ، عمرہ ویزا فیس کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید اضطراب پایا جا رہا تھا، جس پر سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ عائد کی جانے والی عمرہ فیس دو ہزار ریال ختم کر دی جائے ، ٹریول ایجنٹس اور ٹو ر آپریٹر کمپنیوں نے عمرہ فیس ختم کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین اور سعودی وزارت مذہبی امور کا شکریہ ادا کیاہے۔

حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے خواتین کے الگ نظام الاوقات پرغور

مزید : لاہور


loading...