پانامالیکس، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے شیخ رشید سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کرآپ کو بھی ہنسی آجائے گی

پانامالیکس، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے شیخ رشید سے ایسی بات کہہ دی کہ جان ...
پانامالیکس، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے شیخ رشید سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کرآپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم صفدر  نے اپنے والد نواز شریف سے 2 کروڑ 48 لاکھ روپے لئے,آخر وجہ کیا ہے ، پیسے لے کر واپس کردیئے اور پھر پراپرٹی لے لی جوان کے نام پر چلی گئی، آخر وجہ کیا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ انہی الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنا رہے ہیں، نتائج اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پانامہ لیکس کو ترجیح پر رکھا ہے۔ 

پاناما لیکس کیس وزیراعظم کے بچوں کے جواب، شریف خاندان نے درخواست میں لگے الزام کو قبول کرلیا

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران شیخ رشید نے عدالت سے کہا کہ مریم صفدر جو نواز شریف کے زیر کفالت ہیں، ان کے حوالے سے وضاحت کر دی جائے کہ انہوں نے والد صاحب نے جو 2 کروڑ 48 لاکھ روپے لیا اور پھر والد صاحب کو وہی پیسے دے کر پراپرٹی لے لی، اب ان کے والد کے دئیے ہوئے پیسے سے پراپرٹی لے کر ان کے نام پر چلی گئی، کیا مریم صفدر معذور ہیں؟

جنرل راحیل شریف ایک دفعہ ریٹائرڈ ہوجائیں ، پھر کوئی میسج بھی نہیں کرے گا: شیخ رشید احمد

چیف جسٹس نے کہا کہ انہی الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنا رہے ہیں جبکہ نتائج اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی پانامہ لیکس کے معاملے کو ترجیح پر رکھا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...