”پاکستان زندہ باد “کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے 202فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

”پاکستان زندہ باد “کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے 202فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے
”پاکستان زندہ باد “کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے 202فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے202فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امن کے دشمن بلآخر راہ راست پر آگئے ،کالعدم تنظیم کے 202کمانڈر پہاڑیوں سے اتر آئے اور ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ۔

تھرباسیوں کی سنی گئی ، سندھ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا 

 فراری کمانڈر ”پاکستان زندہ باد “کے نعرے لگاتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے وزیرا علیٰ بلوچستان نواز ثناءاللہ زہری کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ۔

سول سیکرٹریٹ میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی جہاں انہیں حکومت کی طر ف سے 1،1لاکھ روپے بھی دیے گئے ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری ، وزیرداخلہ اور آئی جی ایف سی بھی شریک ہوئے ۔

مزید : کوئٹہ


loading...