نمازباجماعت نہ پڑھنے والوں کو گدھوں پر گھمانے کا فیصلہ

نمازباجماعت نہ پڑھنے والوں کو گدھوں پر گھمانے کا فیصلہ
نمازباجماعت نہ پڑھنے والوں کو گدھوں پر گھمانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ویب ڈیسک) بہاولپور کی نواحی بستی طارق آباد سے نمازیوں نے باجماعت نماز نہ پڑھنے والے افراد کو گدھوں پر بٹھا کر گاﺅں میں گھمانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں عملدرآمد کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سربراہ کو سکیورٹی بھی فراہم کردی گئی ہے۔ کمیٹی کا سربراہ محمد حنیف کو مقرر کیا گیا ہے جنہیں 10 افرا دکی معاونت حاصل ہوگی۔

ٹیلی نار نے پاکستان کے بڑے سکول چین کے ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎‎

فیصلہ میں طے پایا گیا ہے کہ بغیر کسی شرعی عذر کے جو شخص اذان ہونے کے بعد مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے نہیں آئے گا اسے نماز کے فوراً بعد گھر سے نکال کر گدھے پر بٹھایا جائے گا اور پورے گاﺅں کا چکر لگوایا جائے گا تاکہ وہاں کے لوگ فحاشی اور عریانی چھوڑ کر اللہ کی طرف راغب ہوں۔

مزید :

بہاول پور -