میاں بیوی تین بچوں کے اجتماعی قتل کا ملزم ٹریس، قاتل بیٹا ہی نکلا

میاں بیوی تین بچوں کے اجتماعی قتل کا ملزم ٹریس، قاتل بیٹا ہی نکلا
میاں بیوی تین بچوں کے اجتماعی قتل کا ملزم ٹریس، قاتل بیٹا ہی نکلا

  


گجرات (ویب ڈیسک) گجرات پولیس نے 2 ماہ قبل بینک منیجر میاں بیوی اور تین بچوں کے اجتماعی قتل کی واردات میں ملزم ٹریس کرلیا، قاتل 16 سالہ بیٹا نکلا۔ ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ تھانہ صدر گجرات کے علاقہ معین الدین میں دو ماہ قبل 5 ستمبر کو تصور حسین شاہ کو اس کی اہلیہ سمعیہ خاور، 15 سالہ بیٹی رقعیہ زینب، 17 سالہ بیٹے مرسل حیدر، 12 سالہ بیٹے سلیمان حیدر کو قتل کردیا گیا جس کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی سجیل شاہ کی رپورٹ پر ان کے دیرینہ مخالفین اظہر شاہ، سبط، ثقلین شاہ وغیرہ کے خلاف درج کیا گیا تاہم ملزمان تفتیش میں بے گناہ نکلے۔ اسی دوران ایس ایچ او فراست چٹھہ نے واردات میں زندہ بچ جانے والے 16 سالہ بیٹے مستجاب شاہ سے پوچھ گچھ کی تو ملزم نے انہیں قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

مزید : گجرات


loading...