پاک چین اقتصادی راہداری ،مغربی روٹ پر خدشات کے حوالے سے خیبر پختونخواہ حکومت نے عدالت سے رجوع کر لیا

پاک چین اقتصادی راہداری ،مغربی روٹ پر خدشات کے حوالے سے خیبر پختونخواہ حکومت ...
پاک چین اقتصادی راہداری ،مغربی روٹ پر خدشات کے حوالے سے خیبر پختونخواہ حکومت نے عدالت سے رجوع کر لیا

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک چین اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ پر خدشات کے حوالے سے خیبر پختونخواہ حکومت نے عدالت سے رجوع کر لیا ۔ کے پی کے اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے عدالت میں پٹیشن دائر کرادی جس میں وفاقی حکومت ،وزیراعظم نواز شریف اور چیئر مین این ایچ اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

شیخ رشید برس پڑے، فوج نے بل یا ستوپی رکھاہے ، سرل المیڈا معاملے پر تاحال جے آئی ٹی نہ بناسکی، فوج کے بھی دانت گرگئے: سربراہ عوامی مسلم لیگ

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصرکا کہنا تھا کہ سی پیک کے مخالف نہیں، اسے کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں لیکن تمام صوبوں کویکساں حقوق ملنے چاہئیں، اے پی سی کے فیصلوں پر عمل کیا جائے۔دوسری جانب ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انہیں سی پیک پر کے پی کے حکومت کے عدالت جانے پر افسوس ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سے مل کر معاملہ حل کریں گے۔خیال رہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...