عاطف اسلم ایک اور ’دھماکہ‘کرنے کو تیار، اگلا گانا معروف سنگر ’ایکون‘ کے ساتھ گائیں گے

عاطف اسلم ایک اور ’دھماکہ‘کرنے کو تیار، اگلا گانا معروف سنگر ’ایکون‘ کے ...
عاطف اسلم ایک اور ’دھماکہ‘کرنے کو تیار، اگلا گانا معروف سنگر ’ایکون‘ کے ساتھ گائیں گے

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی گائیکی سے پاکستان اور بھارتی عوام کے دلوں پر راج کرنے والے عاطف اسلم اب ایک اور دھماکہ کرنے جا رہے ہیں کیونکہ وہ اپنا اگلا گانا کسی اور کیساتھ نہیں بلکہ عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے گلوکار ”ایکون“ کے ساتھ گانے والے ہیں۔

”سب نے مجھے منع کیا کہ سیف سے شادی مت کرنا کیونکہ۔۔۔“ کرینہ کپور کا ایسا انکشاف جس پر سب ہی دنگ رہ گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق ”یہ گانا فلم ”تم بن 2“ کیلئے گایا جائے گا جسے انکت تیواری کمپوز کریں گے جبکہ ایکون بھی اس گانے میں ہندی زبان کا استعمال کریں گے اور اس گانے کی ویڈیو فائیو سٹار وینٹیج ہوٹل میں فلمائی جائے گی۔“ یہ فلم ”تم بن“ کا سیکوئل ہے جسے انوبھاو سنہا ڈائریکٹ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ”انوبھاو سنہا ’تم بن‘ کے مشہور گانے ’تمہارے سوا کچھ نہ‘ کا نیا ورژن بھی اس فلم میں شامل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ 2001ءمیں ریلیز کے بعد مشہور ترین گانا ثابت ہوا تھا۔ “

ایکون کی بالی ووڈ میں واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سنہا کا کہنا تھا کہ ”ابھی اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ ہم ابھی ایکون کی ٹیم کے ساتھ ابتدائی بات چیت کر رہے ہیں۔“ 

شاہ رخ خان نے بیٹی کا بوسہ لینے والوں کو سخت تنبیہ کردی

یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ’تم بن 2‘ میں ویسٹ انڈین کرکٹر ڈوین براوو کا گانا "Jaegerbomb" بھی شامل ہو گا جبکہ یہ فلم سکاٹ لینڈ میں تیار کی جائے گی جس میں نئے چہروں کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مزید : تفریح


loading...