کچھ لوگ اور تنظیمیں مودی کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں :کمانڈر سدرن کمانڈ

کچھ لوگ اور تنظیمیں مودی کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں :کمانڈر سدرن ...
کچھ لوگ اور تنظیمیں مودی کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں :کمانڈر سدرن کمانڈ

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اور تنظیمیں مودی کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں ،ایسے عناصر کےخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔

بھارت کی کنٹرول لائن پر پھر جارحیت، بلا اشتعال گولہ باری،3شہری شہید

کوئٹہ میں فراریوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوش آئند ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں نے ملک سے وفاداری کا عہدکیا ،ان لوگوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں ،صبح کا بھولا اگر شام کوگھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے ۔انہوں نے فراریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ لوگوں کا سرنڈر نہیں بلکہ قومی دھارے میں واپسی ہے ،قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو گلے لگانے کے لیے تیار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان 10,12سال سے دہشت گردی کا شکار ہے تاہم اب دہشت گردی کی شرح میں نمایا ں کمی ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے فائد ہ اٹھائے گا ۔

مزید : قومی


loading...