لین دین کے تنازع پر گولی لگنے سے نوجوان قتل

لین دین کے تنازع پر گولی لگنے سے نوجوان قتل
لین دین کے تنازع پر گولی لگنے سے نوجوان قتل

  


بھائی پھیرو (صباح نیوز)لین دین کے تنازع پر تین افراد نے گولی مار کر تیس سالہ نوجوان کوقتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق موضع نواں پنڈ تھانہ مانگٹا والا کے عزت علی نے بھائی پھیرو کے رہائشی صدی احمدسے دس ہزار کی رقم لینی تھی گذشتہ روز وہ اپنی رقم لینے کے لئے بھائی پھیرو کی نواحی بستی کوٹ کھڑک سنگھ میں آیا رقم واپس مانگنے پر فریقین میں جھگڑا ہو گیا جس پر صدی احمد اور اسکے دو نا معلوم ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے عزت علی کو قتل کر دیا ۔معلوم ہوا ہے کہ صدی احمد بھی مخالفین کے فائر لگنے سے شدید زخمی ہے تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : جرم و انصاف


loading...