پاناما لیکس پر قانون سازی کی ضرورت ہے : شازیہ مری

پاناما لیکس پر قانون سازی کی ضرورت ہے : شازیہ مری
پاناما لیکس پر قانون سازی کی ضرورت ہے : شازیہ مری

  


اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت یہ سمجھتی ہے کہ پاناما لیکس کا مسئلہ صرف پارلیمنٹ کے ذریعے سے ہی حل ہونا چاہیے جس کےلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

ایک انٹرویومیں شازیہ مری نے کہاکہ پارلیمنٹ اس ملک کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کی سب قدر کرتے ہیں اور یہ جنگ بھی پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کےلئے ہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات ہیں جن میں سب سے بنیادی مطالبہ پارلیمانی کمیٹی کا قیام ہے ¾اس کے علاوہ ایک انکوائری ایکٹ 2016 ہے جس پر خود پارلیمنٹ کام کرے۔

ٹیلی نار نے پاکستان کے بڑے سکول چین کے ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎‎

انہوں نے کہاکہ باقی مطالبات میں سی پیک اور 3 سال سے وزیر خارجہ کا تقرر نہ ہونا شامل ہے جس کی وجہ سے ہم دنیا کے سامنے اپنی خارجہ پالیسی بیان کرنے سے قاصر ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اگرعہ پاناما لیکس کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے، لیکن ان کی توقعات اب بھی پارلیمنٹ سے وابستہ ہیں جہاں اپوزیشن کے بل کو منظور کرکے اس کو ایکٹ کی شکل دینی چاہیے۔

مزید : اسلام آباد


loading...