پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے دستاویزی شواہد کیلئے عمران خان اور شیخ رشید سمیت تمام فریقین کوآخری موقع دیدیا

پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے دستاویزی شواہد کیلئے عمران خان اور شیخ رشید سمیت ...
پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے دستاویزی شواہد کیلئے عمران خان اور شیخ رشید سمیت تمام فریقین کوآخری موقع دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامالیکس مقدمے کے تمام فریقین کو آخری موقع دیتے ہوئے آئندہ سماعت تک دستاویزی ثبوت مانگ لیے ہیں اور واضح کیاہے کہ کمیشن کی کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کا ریکارڈ پیش کرنے کا موقع نہیں دیاجائے گا۔
اپنے تحریری حکم میں سپریم کورٹ نے فریقین کو ہدایت کی کہ اپنے دعوے کے حق میں دستاویزی ثبوت پیش کریں ،فریقین کی باہمی رضامندی سے 15نومبرتک سماعت ملتوی کرتے ہوئے آخری موقع دیاجاتاہے ۔ عدالت نے لکھاکہ کمیشن کی تشکیل سے پہلے عدالت کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ شواہد کا سرسری جائزہ لے ، یہ بھی واضح کیاجاچکاہے کہ اس حکم نامے سے مقررہونیوالے کمیشن کے اختیارات میں کمی نہیں ہوگی ، وہ جب چاہیں کسی بھی ذریعے سے کوئی بھی ریکارڈ مانگ سکتاہے ۔

سنی لیون کے نام میں شامل لفظ ’لیون‘ کا مطلب پہلی مرتبہ سامنے آگیا
یادرہے کہ تحریک انصاف پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ دستاویزی ثبوت کے بغیر ہی الزام لگادیتے ہیں لیکن چونکہ فیصلوں میں شواہد اور دلائل سے کام لینا ہوتاہے ، اس لیے عدالتی کارروائیوں میں پی ٹی آئی کوماضی میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

مزید :

اسلام آباد -