معروف مذہبی سکالر علامہ مرزا یوسف کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر 14دن کے ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا

معروف مذہبی سکالر علامہ مرزا یوسف کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر 14دن کے ...
معروف مذہبی سکالر علامہ مرزا یوسف کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر 14دن کے ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مذہبی سکالر علامہ مرزا یوسف کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر 14دن کے ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا ۔مسجد نورِامام کے خطیب اور مذہبی رہنما علامہ مرزا یوسف کو گزشتہ رات پولیس اور رینجرز نے ناظم آباد میں مشترکہ کارروائی کر کے گرفتار کیا تھا ۔

ملیر 15نیشنل ہائی وے پرپولیس اور مظاہرین میں تصادم ، شیلنگ اور لاٹھی چارج ، متعدد کارکن گرفتار، اہلکار بھی زخمی

فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے اور گزشتہ رات شہر قائد میں مختلف کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی اداروں نے 40لوگوں کو گرفتار کر لیا ۔ادھر ملیر کے علاقے میں گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیااور اس دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراﺅ بھی کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔مظاہرین نے پولیس کی جانب سے آنسو گیس پھینکنے کے بعد مشتعل ہو کر پتھراﺅ بھی کیا ۔

مزید : کراچی


loading...