ایف آئی اے کی کارروائی : ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار ، غیر ملکی کرنسی اور دیگر سامان برآمد
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایف آئی اے نے فیصل آباد کے علاقے بلال گنج مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
ابتک نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم طفیل کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے لیپ ٹاپ ، چیک بکس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ساڑھے 8لاکھ روپے ، 400پاﺅنڈ ز اور ایک ہزار سعودی ریا ل بھی برآمد ہوئے ہیں تاہم اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔