پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیز ی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس42ہزار133پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیز ی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس42ہزار133پوائنٹس ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیز ی کا رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس42ہزار133پوائنٹس پر بند

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس )میں آج تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 42ہزار 133پوائنٹس پر بند ہوا ۔

تفصیل کے مطابق پیر کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحا ن رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 291پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42ہزار133پوائنٹس پر بند ہوا ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں آج 16کروڑ93لاکھ 62ہزار 310شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 10ارب 68کروڑ57لاکھ 64ہزار 230روپے تھی ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کل مجموعی طور پر 401کمپنیوں نے کاروبار کیا جن میں سے 285کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ،103کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی اور 13کمپنیوں کی شیئرز ویلیو میں کوئی ردو بدل نہ ہوا ۔

مزید : بزنس


loading...