4 سالہ بچہ جس کی بیٹنگ نے دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا، ایسی شاٹس کہ دیکھ کر بڑے بڑے باﺅلر بھی گھبرا گئے

4 سالہ بچہ جس کی بیٹنگ نے دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا، ایسی شاٹس کہ دیکھ کر بڑے ...
4 سالہ بچہ جس کی بیٹنگ نے دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا، ایسی شاٹس کہ دیکھ کر بڑے بڑے باﺅلر بھی گھبرا گئے

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) 4 سال کی عمر میں عموماً بچے صحیح طرح چلنا سیکھ رہے ہوتے ہیں اور یہ بھی کہ کھلونے کی کسی دکان سے وہ کھلونا خریدے اور آنسو بہائے بغیر کیسے نکلنا ہے جس پر اس وقت سے نظر ہے جب اس دکان میں داخل ہوئے تھے۔ دراصل بچے بہت ہی پیارے اور مزاحیہ ہوتے ہیں اور بعض اوقات بڑا ہونے میں بہت وقت لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود اس دنیا میں ایسے بچے بھی موجود ہیں جو اپنی عمر سے زیادہ بڑے ہو جاتے ہیں اور ایسے ایسے کمال کر جاتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 177 رنز سے شکست دیدی

بھارت میں ایک ایسا ہی بچہ سامنے آیا ہے جس کی عمر تو 3 سال ہے لیکن و ہ ناصرف کرکٹ سے لگاﺅ رکھتا ہے بلکہ بلے بازی بھی ایسی کرتا ہے کہ آپ اس کی شاٹس دیکھ کر بڑے بڑے باﺅلرز کو بھول جائیں گے۔ شایان جمال اگرچہ 4 سال کا ہے لیکن وہ اپنے سکول کی انڈر 12 ٹیم کیلئے کھیلتا ہے۔ جی ہاں! حیران مت ہوں کیونکہ یہ بالکل سچ ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس نے ابھی سے ہی بھارت کا نیا ویرات کوہلی بننے کی جانب سفر شروع کر دیا ہے۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

بڑا ہو کر وہ کچھ انوکھا کرے گا یا پھر بھولا دیا جائے گا؟ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا لیکن اسے بڑے ہوتے اور اپنی بیٹنگ میں مزید مہارت پیدا کرتے ہوئے دیکھا دلچسپی سے خالی نہ ہو گا۔ ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھ کر آپ بھی یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ اگر یہ کرکٹ کھیلتا رہا تو کوئی بعید نہیں کہ بڑے سے بڑا باﺅلر بھی اس کے سامنے آنے سے گھبرائے گا۔

مزید : کھیل


loading...