قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے پر حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عامر خان رضا کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنا دیا

قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے پر حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عامر خان رضا کو تحقیقاتی ...
قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے پر حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عامر خان رضا کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنا دیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے پر تحقیقات کے لیے حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عامر خان رضا کو کمیٹی کا سر براہ بنا دیا ۔

آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

میڈ یا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے پر حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عامر خان رضا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی جس میں آئی ایس آئی ،آئی بی اور ایم آئی کا بھی ایک ایک رکن ہو گا ۔کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور ،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز اور محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید بھی کمیٹی کے ممبر ہونگے ۔تحقیقاتی کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے پر اس میں ملوث افراد سے تفتیش کرے گی ۔

واضح رہے کہ انگریزی اخبار ڈان نیوز میں متنازع خبر شائع کی گئی تھی جس سے دنیا میں فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچا ،اس خبر کے لیک ہونے کے بعد حکومت نے آزادانہ تفتیش کے لیے پرویز رشید کو بھی وزارت اطلاعات سے سبکدوش کیا تھا 'وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کمیشن کی تشکیل کا حکمنامہ جاری کردیا ہے-

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...