آلودگی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

آلودگی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع
آلودگی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

  


لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے ہونے والی کھدائی شہریوں کے لئے بیماریو ں کا باعث بننے لگی ہے دوسری طرف دھواں چھوڑتی گاڑیاں اور چنگ چی رکشے سونے پر سہاگہ کا کام کر رہے ہیں۔

دھویں اور شور سے گردوں اور دل کے فیل ہونے کے امراض میں اضافہ ہو گیا ہے اس صورتحال کے باعث شہر لاہور آلودگی پیدا کرنے والی بھٹی میں تبدیل ہو گیا ہے۔شہر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو شہر میں764مقامات ایسے ہیں جو آلودگی کے مراکز میں تبدیل ہو چکے ہیں اور یہ ہی وہ علاقے ہیں جن کے قرب و جوار میں بسنے والے لوگوں کی تعداد مختلف امراض میں مبتلا ہو رہی ہے اس پر محکمہ ماحولیات ،ضلعی حکومت اور ترقیاتی اداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

ٹیلی نار نے پاکستان کے بڑے سکول چین کے ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎‎

حکومت ترقیاتی ادروں کی نا اہلی کا نوٹس لے ایک طرف جاری ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے آلودگی عذاب بن چکی ہے اور دوسری طرف دھواں چھوڑتی کھٹارا گاڑیاں اور چنگ چی رکشے شہریوں کی زندگیوں کے لئے میٹھا زہر ہیں اور اس صورتحال کے باعث شہری موت کے آہستہ آہستہ قریب ہوتے جا رہے ہیں ۔

مزید : لاہور


loading...