پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اپنایا : عرفان دولتانہ

پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے ٹھوس لائحہ ...
پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اپنایا : عرفان دولتانہ

  


لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ حکومت پنجاب کا فروغ تعلیم کے حوالے سے ایک اور انقلابی اقدام ہے جس کے ذریعے وسائل کی کمی کے شکار گھرانوں کے ہونہار طلباء و طالبات کوتعلیمی وظائف فراہم کیے گئے ہیں اور وہ اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تعلیمی فنڈ کی یہ بھی ایک نمایاں خوبی ہے کہ اس فنڈ سے نہ صرف پنجاب بلکہ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر صوبوں کے ذہین اور مستحق طلباء و طالبات بھی مستفید ہورہے ہیں ۔ جس سے قومی وحدت کو فروغ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کے لیے ٹھوس اقدامات کرکے تعلیمی شعبہ میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔دانش سکول سسٹم نے غریب ترین گھرانوں کے بچوں پر معیاری تعلیم کے دروازے کھول دےئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اپنایا ہے ۔

ٹیلی نار نے پاکستان کے بڑے سکول چین کے ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎‎

انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے غریب گھرانوں اور خاک آلود گلیوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی مفت فراہمی کے لیے دانش سکولز قائم کیے گئے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...