آن لائن پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ ، آئندہ سال سے وصول کیا جائے گا

آن لائن پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ ، آئندہ سال سے وصول کیا جائے گا
آن لائن پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ ، آئندہ سال سے وصول کیا جائے گا

  


پشاور (آن لائن)آن لائن پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کردیاہے جو کہ آئندہ سال سے وصول کیا جائے گا ۔ آن لائن نئے فیس کا سٹرکچر تیارکر لیاہے اور نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے 10سال کے لئے 36صفحات پر پاسپورٹ بنانے کے لئے 5400روپے فیس ادا کرنے کے ساتھ ساتھ 1880روپے ہوم ڈلیوری فیس ، 1875روپے نادرا فیس ، 625روپے پاسپورٹ آفس ہیڈ کوارٹرفیس اور 400روپے الگ ٹیکس اداکرنا ہو گا اس طرح مجموعی پاسپورٹ فیس 10180روپے ہو گی ۔

اس طرح پانچ سال کے لئے 36صفحات کا پاسپورٹ بنانے کے لئے 3000ہزار بنک پاسپورٹ فیس اوردیگر اخراجات سمیت ملکر7780روپے ادا کرنے ہو نگے ۔ 10سال کا 72صفحات کا پاسپورٹ بنانے کے لئے 9990روپے بنک اور دیگر اخراجات سمیت 14770روپے وصول کئے جائینگے۔ پانچ سال کا ارجنٹ پاسپورٹ بنانے کے لئے پانچ ہزار روپے بنک فیس ، 1875روپے نادرا فیس ، 1880روپے ہوم ڈلیوری فیس ، 400روپے ٹیکس کی رقم اور 625روپے پاسپور ٹ ہیڈ کوارٹر فیس لی جائیگی.

ٹیلی نار نے پاکستان کے بڑے سکول چین کے ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں‎‎

واضح رہے کہ اس وقت پانچ سال کا پاسپورٹ بنانے کے لئے 3000ہزار روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کے لئے پانچ ہزار روپے لئے جاتے ہیں۔ 36صفحات پر مشتمل دس سال کا پاسپورٹ بنانے کے لئے 5ہزار 400روپے اور 72صفحات کادس سال کاپاسپورٹ بنانے کے لئے 9990روپے فیس لی جاتی ہے ۔

مزید : پشاور


loading...