انجن تاجران فیصل آباد نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کردیا

انجن تاجران فیصل آباد نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کردیا
انجن تاجران فیصل آباد نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کردیا

  


فیصل آباد (آن لائن)تاجر برداری نے وزیر اعظم میاں8 محمد نواز شریف پر زور دیا ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کرکے قومی امنگوں کی پاسداری کی جائے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ایسی مایہ ناز ہے جسکی بہادری و جرات کو دنیا تسلیم کرتی ہے موجودہ حالات میں قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر بھارت نے پاکستان سے ٹکر لینے کی حماقت کی تو ایساسبق سیکھایا جائیگا کہ اسے چھٹی کا دودھ یاد آجائیگا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی طاقتوں کی خاموشی مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.

صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکااور جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ ، FCCIکے ایگزیکٹو ممبر محمد اصغر اورسینئر تاجر رہنما ؤں نے کہاکہ بھارت کے مکار و عیار وزیراعظم مودی کواسکا سرپرست اعلی امریکہ تھپکی دے رہاہے جبکہ اسرائیل ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے بھارت کے پیچھے کھڑا ہے اور خدا نخواستہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں ایسے میں اللہ تعالی کی مدد کے یقین کے ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں افواج پاکستان بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے اسکے راستے میں پہاڑبن کر کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو فراوش نہیں کیا جا سکتا.

قوم وزیر اعظم میاں8 محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحل شریف کی قیادت میں اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ملت کے چپے چپے کا دفاع کریگی ایسے میں ملک کے تمام سیاستدانوں کو سول و عسکری قیادت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کے پیچھے کھڑے ہوکردنیاخاص طور پر ملک دشمنوں کو پیغام دینا ہوگا کہ ہم سب ایک ہیں اور پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھیں پھوڑ نے طاقت رکھتے ہیں اس سے تاریخ میں سیاستدانوں اور قوم کا مقام بہت بلند اور دشمنوں کے حوصلے پست ہونگے سینئر تاجر رہنما ؤں میاں شاہد گوگی، مرزا طالب صدیق بیگ ، مرزا محمد شفیق نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج اور ہندو غنڈے ناقابل بیان اور ناقابل یقین ظلم و بربریت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ایسے میں پوری قوم بلخصوص سیاستدانوں کو ان کشمیریوں کاسوچنا ہوگا جنکی عصمت دری اور نسل کشی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی خواہشمند ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف قوم کے اس مطالبہ کو پورا کریں۔

مزید : فیصل آباد


loading...