عدالت میں پی ٹی آئی والے بکری بنے ہوئے تھے،ثبوتوں کی بات کرنیوالوں کے پاس کوئی شواہد نہیں:محمد زبیر

عدالت میں پی ٹی آئی والے بکری بنے ہوئے تھے،ثبوتوں کی بات کرنیوالوں کے پاس ...
عدالت میں پی ٹی آئی والے بکری بنے ہوئے تھے،ثبوتوں کی بات کرنیوالوں کے پاس کوئی شواہد نہیں:محمد زبیر

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءمحمد زبیر نے کہا ہے کہ عدالت میں پی ٹی آئی والے بکری بنے ہوئے تھے،ثبوتوں کی بات کرنیوالوں کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءمحمد زبیر نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بچوں سے متعلق عدالت میں دستاویز ات جمع کروادی ہیں،جو پہلے دن موقف تھا آج بھی وہی ہے،بڑے بڑے پیپرز اور ثبوتوں کی باتیں کرنے والے عدالت میں کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کچھ نہیں ہمیں وقت دیا جائے،کہاں ہیں وہ ڈاکو منٹس؟

آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پر اعتماد ہیں تمام سوالات کے جوابات منگل کو عدالت میں جمع کروادیں گے،تحریک انصاف والے عدالت میں بکری بنے بیٹھے تھے،اے آروائی پر بھی بار بار یہی چلایا جاتا رہا ہے کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں،کنٹینر پر کھڑے ہوکر عمران کہتے رہے مجھے ملنے والی ٹرافی نواز شریف کو دے دی گئی ہے،اگران میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو شرمندگی کا مظاہرہ کریں،ن لیگ کے پاس وہ تمام شواہد ہیں جو عدالت نے طلب کیے ہیں۔

مزید : قومی


loading...