کنٹینر پر طوطے کی طرح رام کہانی سنانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے,وہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو گئے:دانیال عزیز

کنٹینر پر طوطے کی طرح رام کہانی سنانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے,وہ ثبوت پیش ...
کنٹینر پر طوطے کی طرح رام کہانی سنانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے,وہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو گئے:دانیال عزیز

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر طوطے کی طرح رام کہانی سنانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے،وہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان رائیونڈ جلسے میں کہتے تھے نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، عدالت میں کہتے ہیں ہمارے پاس ثبوت نہیں ہیں۔محمود الرشید نے 2012میں کل 24جائیدادیں گنوائی تھیں،آج ان جائیدادوں کے ثبوت عدالت میں کیوں پیش نہ کئے گئے۔پی ٹی آئی افضل خان کو عینی شاہد کے طور پر پیش کرتی رہی مگر آج انہوں نے جھوٹ بولنے پر عدالت سے معافی مانگ لی ہے۔ان کہا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں شواہد درکار ہوتے ہیں،پہلے بھی ہم نے 35پینکچر کی بات سنی تھی ،یہ کوئی غلطی نہیں ، ان کا طریقہ واردات ہے۔

عدالت میں پی ٹی آئی والے بکری بنے ہوئے تھے،ثبوتوں کی بات کرنیوالوں کے پاس کوئی شواہد نہیں:محمد زبیر

انہوں نے کہا کہ جو اپنے ذاتی معاملات میں جھوٹ بولے اس کے لئے یہ جھوٹ کوئی بڑی بات نہیں ہے،نواز شریف کے استعفے کے لئے انہوں نے پہلے بھی جھوٹ بولا اور اب بھی بول رہے ہیں۔پتہ نہیں یہ استعفے کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں جبکہ سب کو پتہ ہے کہ وزیر اعظم کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے لوگوں کے دلوں میں جھوٹ کی بنیاد پر نفرت پھیلائی گئی ۔مختلف چینلز میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کی اولاد کے بیانا ت میں تضاد ہے جبکہ حسن نواز نے 1999میں کرائے پر رہنے کی بات کی تھی۔انٹرویوز کی ویڈیو کو کاٹ کاٹ کر من گھڑت ویڈیو بنائی گئی ،صرف الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا،عدالت میں ثبوت بھی پیش کرنے ہوں گے۔

مزید : قومی


loading...