ہماری معصومیت ،ناخواندگی کے باعث ہمیں ملک کیخلاف استعمال کیا گیا، براہمداغ کوبلوچستان سے محبت ہے تو وہ آئیں : فراری کمانڈرز

ہماری معصومیت ،ناخواندگی کے باعث ہمیں ملک کیخلاف استعمال کیا گیا، براہمداغ ...
ہماری معصومیت ،ناخواندگی کے باعث ہمیں ملک کیخلاف استعمال کیا گیا، براہمداغ کوبلوچستان سے محبت ہے تو وہ آئیں : فراری کمانڈرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(این این آئی)ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراری کمانڈروں نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ انہیں اتنی عزت دی جارہی ہے براہمداغ بگٹی سمیت دیگر افراد نے انہیں آزاد ی کا جھوٹا نعرہ دیکر اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا اب انہیں یقین آگیا ہے کہ براہمداغ بگٹی ہندوستان کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے اور پاکستان کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے ۔یہ بات بی آر اے کے کمانڈر نبی بخش ہوتکانی ،لشکر بلوچستان کے بدل خان ،بی ایل اے کے در محمد مری ،بی آر اے کے حیدر بگٹی نے پیر کوہتھیار ڈالنے کے موقع وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرٹے ہوئے کہی ۔

ا نہوں نے کہا کہ ہماری معصومیت اور ناخواندگی کے باعث ہمیں استعمال کیا گیا 10سال تک ہمیں آزادی کا نعرہ دیکر ورغلایا گیا جبکہ آہستہ آہستہ ہمیں معلوم ہوا کہ ہم کسی کے مفاد کی جنگ میں صرف آلہ کار ہیں ہمیں استعمال کرنے کے بعد پھینک د یا جائے گا براہمدغ بگٹی پہلے بھی عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا تھا اب بھی سوئٹزر لینڈ کے محلات میں زندگی گزار رہا ہے انہیں ہم سے کوئی غرض نہیں وہ بھارت سمیت دیگر پاکستان شمنوں سے ملا ہوا ہے اور ہمارے نام پر پیسہ کمارہا ہے اگر انہیں بلوچستان سے اتنی محبت ہے تو وہ آئیں اور بلوچستان میں لڑیں یا پھر وہ بھی قومی دھارے میں شامل ہوجائیں ہمارے آباؤ اجداد پاکستان کی خاطر انگریز سے لڑے ہیں جبکہ نام نہاد آزادی کا نعرہ لگانے والوں نے ہمیں اپنے ہی ملک کے خلاف لڑایا اب ہم قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک کی خدمت کریں گے جبکہ حکومتی امداد سے اپنی نئی زندگی شروع کریں گے۔

مزید :

کوئٹہ -