سربراہ سعودی ایئر فورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، ایڈمرل ذکا اللہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کارکردگی پر بریفنگ دی

سربراہ سعودی ایئر فورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، ایڈمرل ذکا اللہ نے ...
سربراہ سعودی ایئر فورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، ایڈمرل ذکا اللہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کارکردگی پر بریفنگ دی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کے سربراہ میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی نے نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کے سربراہ میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی نے اپنے دورے کے دوران سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی۔

مزید : قومی


loading...