اگر پیٹ کی چربی کم کرنی ہے تو اس تیل میں کھانا پکا کر کھائیں اور یہ زیتون کا تیل نہیں بلکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے بڑی مشکل آسان کردی

اگر پیٹ کی چربی کم کرنی ہے تو اس تیل میں کھانا پکا کر کھائیں اور یہ زیتون کا ...
اگر پیٹ کی چربی کم کرنی ہے تو اس تیل میں کھانا پکا کر کھائیں اور یہ زیتون کا تیل نہیں بلکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے بڑی مشکل آسان کردی

  


نیویارک(نیوزڈیسک) ہمیشہ سے ہی لوگ یہ سمجھتے آئے ہیں کہ زیتون کا تیل کھانے سے وزن کم ہوتا ہے لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینولاآئل میں یہ خاصیت موجود ہے کہ اس کے استعمال سے پیٹ کی چربی کم ہونے لگتی ہے۔

وہ ایک سبزی جو آپ نہیں کھاکر اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کررہے ہیں

امریکہ کی پین سٹیٹ میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چار ہفتوں تک اپنے کھانوں کو بناتے ہوئے اگر کینولا آئل کا استعمال کیا جائے تو آپ کا پیٹ کم ہوسکتا ہے۔تحقیق کار پروفیسرکریس ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ اس میں زیتون کے تیل سے نصف سیچوریٹیڈفیٹ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وزن کم ہوتاہے۔اس کا کہنا ہے کہ کینولاآئل میں مونوسیچوریٹیڈ فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جو کہ انسانی جسم کے لئے مفید ہے اورموٹے افراد کو یہ بہت زیادہ فائدہ دیتا ہے۔تحقیق میں پانچ ویجی ٹیبل آئلز کی افادیت جانی گئی،ان آئلز میں کینولا،کارن،سن فلاورکی دو اقسام کو دیکھا گیا۔لوگوں کو ان تیلوں سے بنائے گئے کھانے ایک مہینہ تک کھلائے گئے، ایک ماہ بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ کینولاآئل کھاتے تھے ان کی پیٹ کی چربی دیگر لوگوں کی نسبت زیادہ کم تھی۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...