فیس بک کے وہ پانچ اہم ترین فیچرز جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں، جانئے اور محفوظ ہوجائیں

فیس بک کے وہ پانچ اہم ترین فیچرز جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں، جانئے اور ...
فیس بک کے وہ پانچ اہم ترین فیچرز جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں، جانئے اور محفوظ ہوجائیں

  


سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) فیس بک میں کئی ایسے فیچرز ہیں جن سے لاعلم ہونے کی وجہ سے آپ انہیں استعمال نہیں کرتے،آئیے آپکو ایسے فیچرز کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔

آپ نے کہاں لاگ ان کیا

یہ انتہائی مفید اور دلچسپ فیچر ہے۔اس کی مدد سے آپ کو یہ علم ہوتا ہے کہ آپنے کہاں سے لاگ ان کیا تھا اور آپ کے اکاﺅنٹ کا غلط استعمال نہیںہوتا۔اس فیچر کے بارے میں جاننے کے لئے Settingsمیں جائیں اور پھر Securityمیں جانے کے بعد Where you're logged inمیں آپ اپنے لاگ ان کے بارے میں جان سکتے ہیں۔جو لاگ ان مشکوک لگے اسے چاہیں تو ختم کیا جاسکتا ہے۔

Messenger.com

اگر آپ فیس بک کی پوسٹ نہیں دیکھنا چاہتے اور لوگوں سے بھی بات چیت کرنا چاہتے ہیں تواپنے کمپیوٹر پرMessenger.comپر جاکر یہ کام بآسانی کیاجاسکتا ہے۔

فیس بک US

یہ فیچر امریکہ کے بارے میں نہیں ہے بلکہ Facebook.com/usپر جاکرآپ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ کی گئی پوسٹس دیکھ سکتے ہیں۔

See less

اگر آپ سنگل ہیں توفیس بک پر یہ لگانااچھا نہیں لگتا لیکن فیس بک نے یہ مشکل بھی آسان کردی ہے،آپ چاہیں تو ماضی کی چیزوں کو بھی چھپاسکتے ہیں۔اس فیچر کی وجہ سے آپ کے دوستوں کو آپ کی ایسی پوسٹس کم دکھائی دیں گی۔

Legacy

اگر خدانخواستہ آپ کاانتقال ہوجائے تو اس فیچر کی مدد سے آپ کا دوست یا کوئی بھی ایسا شخص جسے آپ نامزد کریںگے آپ کا اکاﺅنٹ چلائےگا۔Settingsمیں جاکرSecurityکو کلک کریںاور جسے چاہیں اپنے اکاﺅنٹ کے بارے میں رائٹس دے دیں۔یہ ایکاچھی بات ہے کہ آپ کادوست ماضی کی پوسٹس اور آپ کے کاٹیکٹس کو نہیں دیکھ سکے گااورآنے والے دنوں میں آپ کی پرفائل تصاویر اور نئے دوست بناکر انہیں جواب دے سکے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...