رائل سعودی ایئر فورس کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرزکا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات،پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

رائل سعودی ایئر فورس کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرزکا دورہ، پاک بحریہ کے ...
رائل سعودی ایئر فورس کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرزکا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات،پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (این این آئی)کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سر براہ نے دہشت گری کے خلاف جنگ بشمول کو لیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کے خلاف آپریشنز میں پاک بحریہ کی شمولیت کے سلسلے میں پاکستان کے عزم اور کار کردگی پر بھی روشنی ڈالی۔کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس نے خطے میں امن و استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ضمن میں پاکستان نیوی کے کردار اور عزمِ مصمم کی تعریف کی۔

مزید :

اسلام آباد -