یہ بندہ سرکٹ کو کیوں چاٹ رہا ہے؟ وجہ ایسی کہ آپ کا دل کرے گا کہ آپ بھی یہ کام کرنے لگیں

یہ بندہ سرکٹ کو کیوں چاٹ رہا ہے؟ وجہ ایسی کہ آپ کا دل کرے گا کہ آپ بھی یہ کام ...
یہ بندہ سرکٹ کو کیوں چاٹ رہا ہے؟ وجہ ایسی کہ آپ کا دل کرے گا کہ آپ بھی یہ کام کرنے لگیں

  


نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے virtual realityمیں گیمزکھیلنے اور فلمیں دیکھنے کا توسن رکھا ہوگا لیکن اب سائنسدانوں نے کھانے چکھنے کے لئے بھی اس ٹیکنالوجی کااستعمال شروع کردیا ہے۔سنگاپور میں تحقیق کار اس بات پر کام کررہے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگ نہ صرف کھانے کو چکھ سکیں گے بلکہ انہیں اس کی خوشبو بھی محسوس ہوگی۔

ڈسپرین کی ایک گولی کپڑے دھوتے ہوئے واشنگ مشین میں ڈالیں ایسا نتیجہ ملے گا کہ آپ ہر بار ایسا ہی کریں گے

تحقیق کار ایرینونیجما کا کہنا ہے کہ اس طرح کا سرکٹ بناناایک مشکل کام تھاکیونکہ اس میں نہ صرف ذائقہ بلکہ سونگھنے اور کھانے کے خدوخال کا خیال بھی رکھنا پڑتا ہے۔ماضی میں تحقیق کاروں نے ایک ایسی الیکٹرک مشین بناچکے ہیں جس میں منہ میں موجود ذائقہ کے حسیات کے نمکین پہلو کو نمایاں کیا گیا تھا۔اس ڈیوائس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جب آپ اسے زبان لگائیں گے تو آپ کو کھانے کے خدوخال کے ساتھ اس کا ذائقہ بھی محسوس ہوگا،گو کہ یہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن سائنسدانوں کا خیال ہے کہ آنے والے سالوں میں لوگوں کو تخیل میں ہی کھانے کے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے گا ۔اس ڈیوائس میں9وولٹ کی بیری لگائی گئی ہے اور جب ڈیوائس پر زبان رکھی جاتی ہے تو درجہ حرارت میں تبدیلی کے ساتھ صارف کو میٹھا ذائقہ محسوس ہوتا ہے۔ابتدائی تجربات میں 15میں سے 8لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں مٹھاس محسوس ہورہی ہے۔تحقیق کاروں کا کہناہے کہ جن لوگوں کو نمک یا میٹھا کھانے سے منع کردیا جاتا ہے وہ کافی مشکل کا شکارہوتے ہیں اور اپنی صحت کی وجہ سے میٹھایانمکین کھانے کی قربانی دیتے ہیں لیکن ایسے لوگوں کے لئے یہ ایجاد بہت فائدہ مند ہوگی اور وہ بغیر کچھ کھائے کھانے کا مزہ لے سکیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...