داعش کی جانب سے موصل میں دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرون کے استعمال کا انکشاف

داعش کی جانب سے موصل میں دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرون کے استعمال کا انکشاف
داعش کی جانب سے موصل میں دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرون کے استعمال کا انکشاف

  


بغداد(آئی این پی)شمالی عراق کے شہر موصل میں داعش نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون طیاروں کا استعمال کیا ہے ،اس کے علاوہ داعش نے دور تک مار کرنے والے توپ کے گولوں میں کلورین اور کلورو ڈائی ایتھائل سلفائیڈ نامی کیمیائی گیسوں کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبے کردستان کی سلامتی کمیٹی کے سربراہ مسرور البارزانی نے بتایا ہے کہ داعش لڑائی کے دوران ماہر نشانہ باز جنگجووں کی خدمات حاصل کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں موصل میں عراقی اور اتحادی فوج کو داعش کی طرف سے زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش طرح طرح کے جنگی حربے استعمال کررہی ہے، ممکن ہے داعش شکست سے بچنے کے لیے پورے موصل کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کردے۔مسرور بارزانی نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ طویل ہوسکتی ہے، فوجی کارروائیوں سے ہٹ کر اقتصادی اور نظریاتی محاذوں پر بھی یہ جنگ لڑی جائے گی۔

مزید : عرب دنیا


loading...