ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف
نیویارک(آئی این پی)امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔بین الاقومی جریدے نیوز ویک کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت میں کاروباری مفاد صدر بننے کے بعد ان کی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
نیوز ویک کے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی شہروں پونے اور گڑ گاوں میں رئیل اسٹیٹ میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ 2011 میں بھارت میں اپنے نام سے ایک 65 منزلہ ٹاور کی تعمیر کا معاہدہ بھی کرچکے ہیں، اس ٹرمپ ٹاور کے لئے زمین کی خریداری میں کچھ رولز کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں اگر حکومت ان خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتی ہے تو اس کیٹرمپ کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ان کے خاندان کے افراد کے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے رہنماوں سے قریبی کاروباری تعلقات ہیں۔جریدے کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن نے اپنے کام کا دائرہ کار جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر پھیلانے کا کہہ چکی ہیاور ان کی پاکستان اور بھارت کے حوالے سے پالیسی کا ان کے بھارت میں کاروبار سے براہ راست تعلق ہوگا۔