شربت گلہ کی افغانستان واپسی درخواست منظورکرلی گئی

شربت گلہ کی افغانستان واپسی درخواست منظورکرلی گئی
شربت گلہ کی افغانستان واپسی درخواست منظورکرلی گئی

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے شربت گلہ کی افغانستان واپسی کی درخواست منظورہونے کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ شربت گلہ کی درخواست پران کوعلاج کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیاتھا،سزاپوری ہونے پرشربت گلہ کوافغانستان واپس بھیجا دیاجائے گا۔شربت گلہ کی سزا9 نومبر کومکمل ہورہی ہے۔یاد رہے کہ افغانستان نے افغان خاتون شربت گلہ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیلوال کا کہنا تھا کہ شربت گلہ کی رہائی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، جلد اسے پاکستان کی جیل سے جلد رہا کردیا جائے گا۔

مزید : پشاور


loading...