چین میں کار کی لائیٹس تیز رکھنے والوں کے خلاف بھاری جرمانہ کی منظوری

چین میں کار کی لائیٹس تیز رکھنے والوں کے خلاف بھاری جرمانہ کی منظوری
چین میں کار کی لائیٹس تیز رکھنے والوں کے خلاف بھاری جرمانہ کی منظوری

  


شینزن(آئی این پی ) رات کے اندھیرے میں مخالف سمت سے آنے والی کار کی ہیڈلائٹس اگر پوری طرح جل رہی ہوں تو ان سے لوگوں کو بہت دشواری ہوتی ہے اسی لیے دنیا بھر میں ہیڈلائٹس کی تیز روشنی کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور اب چین میں اس کے لیے ڈرائیوروں کو انوکھی سزا دی جارہی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق یکم نومبر سے شینزن پولیس نے چین کے مشہور سوشل نیٹ ورک وائیبو پر کہا ہے کہ ہائی بیم روشنیاں کھول کر ڈرائیونگ کرنے والے خواتین و حضرات پر نہ صرف 44 ڈالر کے بقدر جرمانہ کیا جائے گا بلکہ انہیں اپنی کار کی روشنی کو 60 سیکنڈ تک دیکھنا ہوگا اور اس کے لیے انہیں خاص طرح کی کرسی میں بٹھایا جائے گا۔اگرچہ ابتدائی طور پر یہ سزا 2014 میں بھی متعارف کرائی گئی تھی، بلکہ ایک شخص نے تو کہا ہے کہ ایسے ڈرائیوروں کو زیادہ دیر تک روشنیوں کے سامنے بٹھانا چاہیے اور ایک اور چینی باشندے نے سزا پر فوری عمل درآمد پر زور دیا ہے۔ اس طرح 90 فیصد افراد نے یہ سزا دینے کی حمایت کی ہے۔ تاہم اب بھی بعض حلقوں نے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...