عالمی برادری ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرے :چین

عالمی برادری ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرے :چین
عالمی برادری ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرے :چین

  


بیجنگ(آئی این پی )چین نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جائے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری ہانگ کی آزادی کی حمایت کرنے والوں کو پہچانتے اور سمجھتے ہوئے مداخلت سے گریز کریں گے ۔ گزشتہ دنوں کمیونسٹ پارٹی آف چین کے اعلیٰ عہدیدار نے ہانگ کانگ کے بنیادی قوانین کے حوالے سے واضح تشریح پیش کی تھی جس پر ہانگ کانگ کی آزادی کی حمایت کرنے والے عناصر نے ہانگ کانگ کی چھٹی قانون ساز کونسل کی حلف برداری کی تقریب میں ان خیالات کی توہین کی تھی ۔ ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ چینی مرکزی حکومت کے تحت خاص انتظامی خطہ ہے اور اس کے معاملات چین کا اندرونی معاملات ہیں اور یہ کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت سے آزادنہ ہونے چاہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...