دنیا کاعیاش ترین بادشاہ جس کی 15 بیویاں ہیں اور بچوں کی تعداد اتنی کہ۔۔۔

دنیا کاعیاش ترین بادشاہ جس کی 15 بیویاں ہیں اور بچوں کی تعداد اتنی کہ۔۔۔
دنیا کاعیاش ترین بادشاہ جس کی 15 بیویاں ہیں اور بچوں کی تعداد اتنی کہ۔۔۔

  


لوبامبا(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک سوازی لینڈ میں غربت کا یہ عالم ہے کہ عوام 1ڈالر فی کس روزانہ سے کم پر زندگی گزار رہے ہیں۔ بعض علاقوں میں صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ لوگ گائے کا گوبر کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن ملک کے مطلق العنان حکمران شاہ مسواتی سوئم (Mswati III)کی دولت 20کروڑ ڈالر (تقریباً 20ارب روپے)سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کے پاس بڑی تعداد میں لگژری گاڑیاں اور ایک ذاتی ہوائی جہاز ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں 13شاہی محل ہیں۔ اس کی کاروں کی کھیپ میں بی ایم ڈبلیو، رولز رائس اور ڈائملرز و دیگر لگژری برانڈز کی گاڑیاں شامل ہیں۔حال ہی میں اس نے 5لاکھ ڈالرز (تقریباً5کروڑ روپے) میں مے بیک لیموزین خریدی ہے جس میں 21سپیکرز پر مشتمل شاہکار ساﺅنڈ سسٹم، فریج اور ٹی وی بھی نصب ہیں۔مسواتی سوئم اپنی خاندان کے ساتھ جب کبھی اپنے ذاتی جہاز لاس ویگاس، انڈیا یا فلوریڈا جاتے ہیں تو 100سے زائد خدام بھی ان کے ہمراہ ہوتے ہیں۔

خاتون کو 15 برس تک بچپن میں بچھڑجانے والے بھائی کی تلاش، بالآخر ملا تو ایسے روپ میں کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا، خود ہی شرما کر رہ گئی کیونکہ۔۔۔

48سالہ مسواتی سوئم نے 15شادیاں کر رکھی ہیں اور اس کے 30بچے ہیں۔ اس نے حال ہی میں پندرھویں شادی ایک کم عمر خوبصورت لڑکی سے کی ہے جس نے شادی سے کچھ عرصہ قبل مقابلہ¿ حسن میں حصہ لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں مسواتی سوئم کو ”شیر“ (The Lion)کہا جاتا ہے۔ اس کے باپ نے 125شادیاں کی تھیں اور 300سے زائد بچوں کو جنم دیا تھا۔ مسواتی جس رفتار سے شادیاں کر رہے ہیں، ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے باپ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ ہر موسم گرما میں ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے جس کے دوران پورے ملک سے کنواری لڑکیاں، برہنہ ہو کر، ایک سٹیڈیم میں جمع ہوتی ہیں، جن میں سے کسی ایک کو مسواتی سوئم شادی کے لیے منتخب کر لیتے ہیں۔ یہ لڑکیاں سٹیڈیم میں رقص بھی کرتی ہیں جس کی مناسبت سے اس تقریب کا نام ”ریڈ ڈانس“ رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر پورا سٹیڈیم دوشیزاﺅں سے بھرا ہوتا ہے۔

2010ءمیں مسواتی سوئم کی 12ویں بیوی نوتھاڈو ڈوبے پر ملک کے وزیرانصاف کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام عائد کیا گیا اور اسے قید کر دیا گیا تھا۔ اسے مسواتی کے گارڈز نے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔نوتھاڈو فوجی وردی پہن کر چوری چھپے وزیر سے ملنے جاتی ہے۔ ایک روز نوتھاڈو اپنے آشنا وزیرانصاف کے کمرے میں موجود تھی کہ مسواتی کے گارڈز وہاں پہنچ گئے۔ اس پر نوتھاڈو برہنہ حالت میں ہی بیڈ کے نیچے چھپ گئی تاہم گارڈنے اسے ڈھونڈ نکالا۔ نوتھاڈو نے 16سال کی عمر میں مسواتی سے شادی کی تھی۔ وہ اب تک قید میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسواتی کی دو اور بیویاں بھی 2012ءمیں محل سے بھاگ گئی تھیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افریقی ممالک کی طاقتور تنظیم ”شمالی افریقی ترقیاتی سماج“ (Southern African Development Community)کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مسواتی سوئم دوسرے رابرٹ موگابے بننے جا رہے ہیں، جو انتہائی نسل پرست اور سفید فاموں کے کٹرمخالف تھے۔ 15افریقی ریاستیں ’شمالی افریقی ترقیاتی سماج ‘کی رکن ہیں۔ یہ تنظیم معاشی ترقی، امن کے فروغ اور رکن ممالک کے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کے حوالے سے بنیادی فیصلے کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی افریقی ترقیاتی سماج کی بنیاد جمہوری اصولوں پر رکھی گئی ہے لیکن مسواتی سوئم کے نقادوں کا کہنا ہے کہ ”مسواتی زمباوے کے صدر اور شمالی افریقی ترقیاتی سماج کے سابق چیئرمین رابرٹ موگابے کے قریبی دوست ہیں لہٰذا وہ چیئرمین بننے کے بعد تنظیم میں آمریت کو فروغ دیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...