سعودی عرب اور باکو نے جے ایف تھنڈر کی خریداری میں دلچپسی ظاہر کی ہے :رانا تنویر حسین

سعودی عرب اور باکو نے جے ایف تھنڈر کی خریداری میں دلچپسی ظاہر کی ہے :رانا ...
سعودی عرب اور باکو نے جے ایف تھنڈر کی خریداری میں دلچپسی ظاہر کی ہے :رانا تنویر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ سعودی عرب اور باکو نے جے ایف 17تھنڈر کی خریداری میں دلچپسی ظاہر کی ہے ،آئیڈیاز 2016نمائش میں 76ممالک نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے آئیڈیاز2016نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دفاعی مصنوعات دنیاکے بڑے ممالک کوبرآمدکی جارہی ہیں،اس سال نمائش میں76ممالک نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ،نمائش میں صوبائی حکومتوں کوبھی شرکت کی دعوت دی ہے،جی ایف17تھنڈرہمارافخرہے،اس کی صلاحیتوں میں اضافہ کیاگیا،باکواورسعودی عرب نے جے ایف17تھنڈرکی خریداری میں دلچسپی ظاہرکی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -