وزیر اعظم نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا

وزیر اعظم نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا
وزیر اعظم نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے ملک بھر میں کل سے لوڈ شیڈنگ میں 50 فیصد کمی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ منگل کے روز سے ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں 50 فیصد کمی کردی جائے ۔ وزیر اعظم کی ہدایات کے بعد لوڈ شیڈنگ کم ہو کر شہروں میں 3 اور دیہی علاقوں میں صرف 4 گھنٹے رہ جائے گی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے سیکرٹری پانی و بجلی کو ابتدائی طور پر لوڈ شیڈنگ آزمائشی بنیادوں پر کم کرنے کا حکم دیا ہے اور اگر یہ تدبیر کام کرگئی تو اس کے بعد لوڈ شیڈنگ میں مستقل بنیادوں پر کمی کردی جائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...