دبئی میں مقیم معروف ترین پاکستانی انتقال کرگیا

دبئی میں مقیم معروف ترین پاکستانی انتقال کرگیا
دبئی میں مقیم معروف ترین پاکستانی انتقال کرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ریسٹورنٹ چین ”کراچی دربار“ کے بانی اور دبئی کی معروف ترین پاکستانی شخصیت حاجی محمد فاروق گزشتہ دنوں انتقال کر گئے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حاجی محمد فاروق کواچانک طبیعت خراب ہونے پر راشد ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ان کے انتقال پر دبئی میں مقیم نمایاں پاکستانی شخصیات نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”حاجی فاروق محب وطن آدمی تھے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔“محمد صادق نامی پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ ”حاجی فاروق نے پاکستانی کھانوں کو پورے متحدہ عرب امارات میں مقبول بنایا۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔“ واضح رہے کہ ریسٹورنٹ چین کراچی دربار متحدہ عرب امارات میں 40برس سے کام کر رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -