حافظ سعید کی مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کی طرز کی کارروائی کی دھمکی :بھارتی میڈیا

حافظ سعید کی مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کی طرز کی کارروائی کی دھمکی ...
حافظ سعید کی مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کی طرز کی کارروائی کی دھمکی :بھارتی میڈیا

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کی طرز کی کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹائمز آف انڈیا کا کہناہے کہ حافظ سعید نے بھارتی حکومت کو کشمیری مجاہدین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کروانے کی دھمکی دی ہے جوکہ بہت عرصے تک یاد رکھی جائے گی ۔بھارتی اخبار کا کہناتھا کہ میر پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہناتھا کہ ’مودی نے جوکرنا تھا وہ کرچکا ،اب مجاہدین کی سرجیکل سٹرائیک کرنے کی باری ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ یہ سرجیکل سٹرائیک بھارت کی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی ۔بھارتی اخبار کے مطابق حافظ سعید کا کہناتھا کہ یہ اس طرح کی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوگی جس طرح کی بھارت نے کی جسے دنیا ماننے سے انکار کر رہی ہے ۔

بھارتی میڈیا کاکہناہے گزشتہ ہفتے حافظ سعید نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف وزیراعظم نوازشریف کے رد عمل کو نامناسب قرا ر دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کشمیری عوام کو پاکستان کی عملی مدد کی ضرورت ہے ۔جبکہ بھارت کی پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے فوری بعد حافظ سعید نے بھارتی حکومت کو دھمکی دی تھی کہ اب وہ پاکستانی فوج کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کیلئے تیار ہوجائیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...