معروف گلوکار تیمور خان کی نئی ویڈیو ”کڑئیے نی مینوں لوڈ کرا دے“کی لانچنگ تقریب‎

معروف گلوکار تیمور خان کی نئی ویڈیو ”کڑئیے نی مینوں لوڈ کرا دے“کی لانچنگ ...
معروف گلوکار تیمور خان کی نئی ویڈیو ”کڑئیے نی مینوں لوڈ کرا دے“کی لانچنگ تقریب‎

  


لاہور(محمد بشیر احمد )معروف گلوکار تیمور خان نے کہا ہے کہ نئے ویڈیو ”کڑئیے نی مینوں لوڈ کرا دے“پوری دنیا میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔میری کوشش تھی کہ اپنے پہلے ویڈیو کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بناو¿ں،اس البم کا میوزک معروف میوزک ڈائریکٹر شاز علی نے ترتیب دیا ہے جوکہ ہدایتکار عجب گل کی فلم ”کیوں تم سے اتنا پیار ہے سمیت کئی فلموں کا میوزک تیارکر چکے ہیں،جبکہ ویڈیو ڈائریکٹر شہروز نے بہت محنت سے اس کو تیار کیا ہے۔

ویڈیو میں معروف اداکارہ آفرین خان نے پہلی بار ماڈلنگ کی ہے اُن کا کام پرستاروں کو بہت پسند آئے گا جبکہ ماڈل کومل خان نے شاندار اداکاری کامظاہرہ کیا ہے ۔مجھے اُمید کرتا ہوں کہ میرا نیا ویڈیوسب کی اُمیدوں پر پورا اُترے گا۔آفرین خان نے کہا کہ میں 3سال سے سٹیج کررہی ہوں جب مجھے اس گیت میں پرفارم کر نے کاکہا گیا تو میں نے فورا ہاں کردی کیونکہ مجھے یہ گیت سننے میں بہت اچھا لگا میں اُمید کرتی ہوں کہ اسے عوام بھی بہت سراہیں گے۔ماڈل سونی حسن اور کومل خان نے بتایا کہ وہ اس ویڈیو کو حصہ بننے پر بہت خوش ہیں ۔میوزک ڈائریکٹر شاز علی نے کہا کہ فلموں میں اللہ نے بہت عزت دی میری کوشش رہی کہ اس ویڈیوکا میوزک بھی منفرد دوں جو عوام کو مدتوں یاد رہے۔آخر میں تیمور خان نے کہا کہ میں میڈیا کا بھی مشکور ہوں جوکہ نئے فنکاروں کو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ میڈیا کی مد د کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے۔

اس ویڈیو کی لانچنگ پر مہمان خصوصی معروف اداکار راشد محمودنے نوجوا ن گلوکار تیمور خان کے کام کو بہت حد سراہا اُن کاکہنا تھاکہ ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے اگر سبھی اپنے کام میں محنت اور جدت لائیںتو یقینا اس انڈسٹری کے لیے فائدے مند ثابت ہونگے میں تیمور خان کو اچھا کام کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اپنے کام کو معیار ی بنائیں تاکہ ہم اپنے ملک کے لیے بہت خدمات انجام دے سکیں۔

مزید : تفریح


loading...