’بھارت کیلئے یہ کام کسی صورت نہیں کریں گے‘ برطانوی وزیراعظم نے بھارت جاتے ہوئے راستے میں ہی ایسا اعلان کردیا کہ مودی کی سب سے بڑی خواہش دوٹوک انداز میں ٹھکرادی

’بھارت کیلئے یہ کام کسی صورت نہیں کریں گے‘ برطانوی وزیراعظم نے بھارت جاتے ...
’بھارت کیلئے یہ کام کسی صورت نہیں کریں گے‘ برطانوی وزیراعظم نے بھارت جاتے ہوئے راستے میں ہی ایسا اعلان کردیا کہ مودی کی سب سے بڑی خواہش دوٹوک انداز میں ٹھکرادی

  


لندن (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سوچ رہے تھے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے بھارت کے دورے پر آئیں گی تو بھارتی شہریوں کے لئے برطانوی ویزوں کا کوٹہ بڑھانے کی فرمائش بھی کردیں گے لیکن دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے بھارت پہنچنے سے ہی پہلے ہی یہ فرمائش رد کرکے مودی سرکار کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے روانگی سے عین پہلے ایک بیان جاری کیا جس میں کہاگیا کہ برطانیہ پہلے ہی بھارتی شہریوں کو کافی ویزے جاری کررہا ہے۔ ان کاکہنا تھا ”میر ا خیال ہے کہ بھارت کو امریکہ، آسٹریلیا اور چین مجموعی طور پر اتنے ویزے جاری نہیں کرتے جتنے اکیلا برطانیہ کرتا ہے“۔

بھارتی جنگی جنون، جاپان سے 10 ہزار کروڑ روپے مالیت کے جدید طیارے خریدنے کی تیاریاں

بھارت کا یہ اصرار رہا ہے کہ اس کے تربیت یافتہ شہر یوں کو برطا نیہ میں مختصر مدتی کام کے لئے مزید ویزے ملنے چاہئیں لیکن برطانوی وزیراعظم کے بیان سے جہاں بھارتی حکام کو مایوسی ہوئی ہے وہیں بھارتی بزنس کمیونٹی کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے برطانوی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے بزنس سیکرٹری ونگز کیبل کہہ چکے ہیں کہ برطانیہ کی جانب سے بھارت کو انکار کے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی گفت و شنید پر اثرات مرتب ہوں گے، لیکن اس کے باوجود برطانوی وزیراعظم نے بھارتی شہریوں کے لئے ویزہ کوٹہ بڑھانے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا دورہ بھارت کامیاب رہے گا، لیکن ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت کے ساتھ ویزے کے معاملے میں مزید سخاوت کی ضرورت نہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...