پی ٹی آئی کو ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات، چیف جسٹس سے سربراہ کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا

پی ٹی آئی کو ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات، چیف جسٹس سے سربراہ کی ...
پی ٹی آئی کو ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات، چیف جسٹس سے سربراہ کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے کے معاملے پر قائم ہونے والی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی کے سربراہ کی تقرری بذریعہ چیف جسٹس کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کے طور پر جسٹس (ر) عامر رضا کی تعیناتی پر تحفظات ہیں۔ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کی تقرری چیف جسٹس آف پاکستان کریں ۔

قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے پر حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عامر خان رضا کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنا دیا
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کے دوران وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے جبکہ کمیشن کی رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی جائے کیونکہ اگر رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی تو اس کا حال بھی جسٹس باقر کی رپورٹ والا ہوگا۔

مزید :

قومی -