سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے نوکری ڈھونڈنا مزید مشکل ہوگیا، انتہائی سخت قانون لاگو کردیا گیا

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے نوکری ڈھونڈنا مزید مشکل ہوگیا، انتہائی سخت ...
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے نوکری ڈھونڈنا مزید مشکل ہوگیا، انتہائی سخت قانون لاگو کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے کاروباری اداروں کی درجہ بندی کے نظام نطاقات میں اہم ترامیم کی منطوری دے دی ہے، جس کے بعد سعودی شہریوں کو بہترملازمتیں اور زیادہ تنخواہیں ملنے کے امکانات اور بڑھ جائیں گے جبکہ غیر ملکیوں کے لئے حالات مزید مشکل ہو جائیں گے۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق متوازن نطاقات پروگرام کے تحت سعودی ملازمین کی بھرتی بڑھانے اور انہیں بہتر تنخواہیں دینے پر کمپنیوں کو پوائنٹ ملیں گے۔ جن پانچ اقدامات پر پوائنٹ ملیں گے ان میں سعودی ملاز مین کی شرح، ان کی اوسط تنخواہ، سعودی خواتین ملازمین کی تعداد، سعودی ملازمین کی ملازمت کا تحفظ، اور زیادہ تنخواہ والے سعودی ملازمین کی شرح شامل ہیں۔

غیر ملکیوں کی وہ نوکریاں جو سعودی عرب میں ختم ہوجائیں گی، خطرناک ترین خبر آگئی
ترمیم شدہ ضوابط کے مطابق ایک سے پانچ ملازمین والی فرم کو اب بہت چھوٹی فرم کی بجائے چھوٹی فرم کیٹیگری اے قرار دیا جائے گا۔ چھ سے 49 ملازمین والی فرم کو چھوٹی فرم کی بجائے چھوٹی فرم کیٹیگری بی کہا جائے گا۔ نئی درجہ بندی کے تحت کیٹیگری اے کے تحت درمیانے درجے کی فرم میں 50 سے 99 ملازمین ہوں گے، کیٹیگری بی میں 100 سے 199ملازمین اور کیٹیگری سی میں 199 سے 499ملازمین ہوں گے۔
وزارت محنت و سماجی ترقی کے نمائندہ خالد ابوالخیر کا کہنا تھا کہ یہ ترامیم متوازن نطاقات پروگرام وضع کرنے کے پیش نظر کی گئی ہیں۔ نئی درجہ بندی کا نفاذ 11 دسمبر سے ہوجائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -