وادی تیراہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید

وادی تیراہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید
وادی تیراہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) وادی تیراہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اسی دوران ان کی گاڑی زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی۔ بارودی سرنگ سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا تاہم زخمیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں جبکہ شہید اہلکار کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مزید :

خیبر -