ملک میں غدر ، ہمارے وزیر اعظم کا مذاق اڑایا جارہا ہے،میں ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا ،ملک کا مفاد سب سے سپریم، جس کیلئے کچھ بھی کیا جاسکتاہے:پرویز مشرف

ملک میں غدر ، ہمارے وزیر اعظم کا مذاق اڑایا جارہا ہے،میں ہوتا تو استعفیٰ دے ...
ملک میں غدر ، ہمارے وزیر اعظم کا مذاق اڑایا جارہا ہے،میں ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا ،ملک کا مفاد سب سے سپریم، جس کیلئے کچھ بھی کیا جاسکتاہے:پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں غدر ہے،پوری دنیا میں پانامہ لیکس سے ہمارے وزیر اعظم کا مذاق اڑایا جارہا ہے،میں ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا، فوج انیس کو بیس کرسکتی ہے،صفر کو بیس نہیں ،ملک کا مفاد سب سے سپریم ہے جس کیلئے کچھ بھی کیا جاسکتاہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان اورطاہرالقادری ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں،دونوں اچھا کررہے ہیں،ملک میں بدحالی ہے،بھارت ہمیں دبا رہا ہے،پوری دنیا میں پانامہ لیکس سے ہمارے وزیر اعظم کا مذاق اڑایا جارہا ہے،میں ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا،ملک میں غدر ہے،عمران خان سپریم کورٹ میں ہیں،جب میں عوام میں غیر مقبول ہوا تو میں نے جانے میں ہی عافیت سمجھی ،ملک کی بہتری کیلئے نوازشریف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے،دھرنے سے ملک کی معیشت تھوڑی بہت متاثر ہوگی،شریف خاندان میں اپنے دور حکومت میں کمائی کی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لاہور میں جاری جنگی مشقوں کا دورہ ،جوانوں کے تربیت کے معیار اور بلند عزم کی تعریف
انہوں نے کہا ہے کہ لندن میں رہنے والا ہر پاکستانی جانتا ہے کہ نوازشریف کی کہاں کہاں جائیداد پڑی ہے،یہ سب ارب پتی ہیں جن میں آصف زرداری بھی شامل ہیں،پاک فوج کی وجہ سے دنیا میں ہماری عزت ہے،عوام رو رہے ہیں حکمران دبئی اور لندن میں بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرے لبنان کے صدر رفیق حریری سے اچھے تعلقات تھے،مجھے ان کا فون آیا کہ شاہ عبداللہ آپ سے ناراض ہیں،میں جب سعودی عرب گیا تو شاہ عبداللہ نے نوازشریف کا معاملہ اٹھایا، کنگ عبداللہ نے شریف خاندان کو پناہ دی ،میں نواز شریف کو کبھی بھی پھانسی نہیں دینا چاہتا تھا،شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ شریف فیملی سعودی عرب کی دوست ہے تو انہیں چھوڑ دیا جائے،میں مجبور تھا اور یہ بات پاکستان کے مفاد میں بھی تو مجھے ایسا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف اپنے فورمز میں معاملات ڈسکس کرتا ہے،کورکمانڈرز کا سب سے بڑا فورم ہے جہاں پاکستان کے معاملات میں بات ہوتی ہوگئی،صورتحال کابھی جائزہ لیا جاتا ہوگا،آخری فیصلہ آرمی چیف کا ہوتا ہے،پاکستان اور پاکستان کے عوام کا سوچ کر فیصلہ کرلیا جائے تو اللہ مدد کرتا ہے،ملک کا مفاد سب سے سپریم ہے جس کیلئے کچھ بھی کیا جاسکتاہے لیکن فوج کو آئین اجازت نہیں دیتا ہے۔

وادی تیراہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید
انہوں نے کہا ہے کہ فوج انیس کو بیس کرسکتی ہے،صفر کو بیس نہیں کرسکتی ہے،یہ عوام ہی ہیں جو یہ سب کرتے ہیں،فوج صرف مدد کرسکتی ہے۔ سرل المیڈا کو کسی ایک نے تو خبر فیڈ کی ہے،اگر پرویز رشید اجلاس میں نہیں تھا تو تین لوگ تھے جن میں نوازشریف،شہباز شریف اور چودھری نثار ہیں ان میں سے کسی ایک نے پرویز رشید کو خبر فیڈ کرنے کا کہا ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -